نئی دہلی ، 16 اگست:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔وزیراعظم نے ایک بار پھر مسٹر بینیٹ کو اسرائیل کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون کو زراعت ، پانی ، دفاع اور سلامتی اور سائبر سیکورٹی جیسے شعبوں میں بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ، خاص طور پر اعلی ٹیکنالوجی اور اختراعات کے شعبوں میں۔ انہوں نے اس سلسلے میں کئے جانے والے ٹھوس اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ دونوں وزارت خارجہ ہندوستان-اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پر کام کریں گے۔اگلے سال ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے مسٹر بینیٹ کو دورہ ہند کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے مسٹر بینیٹ اور اسرائیلی عوام کو یہودیوں کے تہوار روش حشنہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ (یو این آئی)