سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس ( ایس اینڈ اِی )کارپوریشن او رجے اینڈ کے ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی تیسری جوائنٹ بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی۔بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن کمار ٹھاکر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس ( ایس اینڈ اِی) کارپوریشن اور جے اینڈ کے ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن حشمت علی یتو، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر محمود احمد شاہ نے شرکت کی جبکہ جموں سے بورڈ آف ڈائریکٹرس ممبران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔مشیر موصوف نے بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مارکیٹنگ کی ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر سے ہینڈی کرافٹس ، ہینڈ لوم اور دیگر ہاتھ سے تیار کرافٹ آئٹموں کی مارکیٹنگ اِنتہائی مؤثر اَنداز میں کی جاسکے۔اُنہوں نے مختلف غیر روایتی مارکیٹنگ طریقوں کو دریافت کرنے کے لئے اَفسران کو ہدایت دیتے ہوئے مصنوعات کی مناسب اِی ۔ مارکیٹنگ کی ہدایت دی تاکہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم مصنوعات کی مارکیٹنگ کا دائرہ وسیع ہو۔مشیر بصیر خان نے اَفسران کو مارکیٹنگ کی حکمت عملی پر خصوصی زو ردیا اور کہا کہ کچھ کامیاب اِی ۔ کامرس سائٹس کی کامیابی کی کہانیاں تیار کی جائیں تاکہ کاریگروں کی پیداوار میں اِضافہ ہو۔اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ پہلگام ، گلمرگ اور دیگر اہم مقامات پر آنے والے شوروموں کی ترقی کو تیز کریں۔اُنہوں نے ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے بہتر مارکیٹنگ حکمت عملی کے ساتھ مصنوعات کی قیمت بڑھانے کے لئے بھی کہا جو کارپوریشن کو بہتر منافع دے گا۔اُنہوں نے کارپوریشن کو یہ بھی ہدایت دی کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی معلومات کے لئے ائیر پورٹ اور دیگر مقامات ایمپوریم شوروم کے بل بورڈ لگائے جائیں ۔منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم حشمت یتو نے کارپوریشن کے کام کاج اور مختلف پہلوئوں کی پیش رفت کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دی۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے جموں و کشمیر کے نچلی سطح کے کاریگروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی خریداری کی پالیسی کو ایس سی آر سے اپنی تجارت میں تبدیل کرکے ایک بڑا قدم اٹھایا تاکہ اس طرح جموںوکشمیر کے کاریگروں کو براہ راست فائدہ پہنچے اور درمیانہ داروں کے کردار کو ختم کیا جائے۔ایم ڈی نے بتایا کہ کارپوریشن نے ڈائریکٹ مارکیٹنگ اسسٹنس کے نام سے تمام نمایاں مقامات پر واقع کارپوریشن شو روموںمیں جگہ فراہم کر کے ان کی مدد کے لئے ایک حل نکالا ہے۔