• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جو بائیڈن کا داعش خراسان کے اثاثوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا حکم

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-27
A A
0
جو بائیڈن کا داعش خراسان کے اثاثوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا حکم

جو بائیڈن کا داعش خراسان کے اثاثوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا حکم

FacebookTwitterWhatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوجی کمانڈروں کو داعش خراسان کے اثاثوں، سہولتوں اور قیادت پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہوئے 2 بم دھماکوں اور فائرنگ کے بعد 28 طالبان سمیت 72 افغان شہری جاں بحق ہوئے جبکہ حملے میں 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے تھے۔دولت اسلامیہ سے منسلک داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جو مغرب کے ساتھ ساتھ طالبان کی بھی دشمن ہے، جس کا کہنا تھا کہ اس کے ایک خودکش حملہ آور نے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والوں اور مترجموں کو نشانہ بنایا۔حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جنہوں نے یہ حملہ کیا، ساتھ ہی جو امریکا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ہم معاف نہیں کریں گے، نہ ہم بھولیں گے، ہم تمہیں شکار کریں گے اور وصولی کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وقت پر، اپنی منتخب کردہ جگہ اور اپنے منتخب کردہ لمحے میں طاقت سے جواب دیں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ میں اپنے ہر اقدام کے ساتھ اپنے مفادات اور اپنے لوگوں کا دفاع کروں گا۔جو بائیڈن نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر انہیں ضرورت محسوس ہوئی تو وہ افغانستان کو مزید فوجی امداد بھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ جو چاہے کرے، اگر انہیں اضافی فورس کی ضرورت ہوئی تو میں انہیں دوں گا‘۔امریکی صدر کے بقول ان حملوں نے امریکی فوج کے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کو بڑھایا ہے، آج کابل میں جن فوجیوں کی جانیں گئیں وہ ہیروز اور ملک کی بہترین پیشکش تھے۔انہوں نے کہا کہ آج جو زندگیاں ہم نے کھو دی ہیں وہ آزادی، سلامتی، دوسروں اور امریکا کی خدمت کے لیے دی گئیں۔ساتھ ہی انہوں نے کابل ایئرپورٹ کے باہر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے طالبان پر انحصار کرنے کا بھی دفاع کیا۔جو بائیڈن نے کہا کہ ‘ہم ان کے ذاتی مفاد میں کام کرنے کے لیے ان پر اعتماد کر رہے ہیں اور جب ہم نے کہا ہے کہ ہم چلے جائیں گے تو یہ بھی ان کے مفاد میں ہے‘۔ان کا کہنا تھا ہمارے کمانڈروں کے پاس ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ داعش اور طالبان کے درمیان ملی بھگت ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے مزید حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر امریکی کمانڈرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ یا بارود بھری گاڑی سے حملے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تیار رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، کچھ خفیہ اطلاعات طالبان کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں اور ان کے خیال میں کچھ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔فرینک میکنزی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مزید حملوں کے خطرے کے باوجود انخلا جاری رکھے گا، واضح رہے کہ افغانستان میں اب بھی تقریباً ایک ہزار امریکی شہری موجود ہیں۔ایئرپورٹ کے اندر تعینات ایک مغربی سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ انخلا کی پروازوں کی رفتار جمعہ کے روز تیز ہوگئی ہے اور امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ایئرپورٹ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔گزشتہ 12 روز کے دوران مغربی ممالک ایک لاکھ افراد کا انخلا کرچکے ہیں لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ رواں ماہ کے اختتام پر جب آخری امریکی فوجی بھی روانہ ہوجائے گا اس کے بعد بھی ہزاروں افراد رہ جائیں گے۔متعدد ممالک کا کہنا ہے کہ شہریوں کا انخلا اختتام پذیر ہوچکا ہے اور ان کا آخری فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page