نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو پیرا اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والے سمیت انتل کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ملک کو آپ پر فخر ہے۔پیر کو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا کہ "ہمارے کھلاڑیوں کا پیرالمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ جاری ہے۔ ملک کو اولمپکس میں سمیت انتل کی ریکارڈ توڑ کارکردگی پر فخر ہے۔ ایوارڈ جیتنے پر سمیت انتل کو مبارکباد۔ آپ کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ "سمیت نے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتا ہے اور 68.55 میٹر کے تھرو کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ (یو این آئی)