• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یو این کو افغانستان کے منصوبوں میں پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-05
A A
0
یو این کو افغانستان کے منصوبوں میں پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی

یو این کو افغانستان کے منصوبوں میں پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی

FacebookTwitterWhatsapp

اسلام آباد//وزیراعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو افغانستان میں یو این کے انسانی ہمدردی سے متعلق کاموں کے لیے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے درمیان ہوئی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’وزیراعظم نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مشنز جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا‘۔طالبان کی حکومت کے حوالے سے دیگر خدشات کے علاوہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کام کرنے والی تنظیموں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ایک اہم مطالبہ ہے۔طالبان کے حالیہ قبضے کے بعد کئی امدادی ایجنسیوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد یہاں بڑے انسانی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔اس کے علاوہ بڑے عطیات دہندگان کی جانب سے امداد کی معطلی، عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ادائیگیاں روکے جانے کی وجہ سے معاشی بحران بھی ناگزیر ہے اور اگر ایسا ہوا تھا تو یہ انسانی بحران کے خدشے کو بڑھا سکتا ہے۔اگرچہ کچھ ممالک نے افغانستان کے لیے انسانی امداد کے وعدے کیے ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں کام کرنے والے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے ہی یہ مدد کی جائے گی۔لہٰذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارروائیاں فعال ہونے کے لیے ضروری ہے کہ طالبان امدادی اداروں کو کام کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں۔خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو افغانستان میں اپنی کھیپ پہنچانے میں مدد کر چکا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ بھی اسی طرح کا انتظام کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی برادری کی افغانستان کو شامل کرنے کی ضرورت انسانی ضروریات کو ترجیح دینے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم خان نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف سیکیورٹی کو تقویت دیں گے بلکہ افغانوں کے ان کے ملک سے بڑے پیمانے پر انخلا کو بھی روکیں گے، اس طرح پناہ گزینوں کے بحران کو روکا جاسکتا ہے۔اب تک بہت کم افغان شہریوں نے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے کے لیے افغانستان چھوڑا ہے لیکن مہاجرین کے اخراج کے خدشات اب بھی موجود ہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس سال کے آخر تک 5 لاکھ تک فغان اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل کے ساتھ اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازع کے خاتمے کے موقع سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ افغانوں کو پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہو سکے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page