• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امریکہ: افغانی مہاجرین کوبسانے کاعمل جاری

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-05
Reading Time: 1min read
A A
0
امریکہ: افغانی مہاجرین کوبسانے کاعمل جاری

امریکہ: افغانی مہاجرین کوبسانے کاعمل جاری

FacebookTwitterWhatsapp

قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری آلے ہاندرو مے یورکاس نے کہا ہے کہ امریکہ 50 ہزار سے زائد ایسے افغان شہریوں کو اپنے ملک میں بسانے کی امید رکھتا ہے جنہوں نے افغان جنگ کے دوران امریکہ کی مدد کی تھی۔آلے ہاندرو کے مطابق اب تک ہزاروں افغان جانچ پڑتال کے عمل سے گزر کر امریکہ میں داخل ہو چکے ہیں تاکہ انہیں ملک میں بسانے کا عمل شروع کیا جا سکے۔جمعے کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مزید کتنے افغان امریکہ میں داخل ہو سکیں گے اور کب تک یہ عمل جاری رہے گا، یہ سوالات ابھی باقی ہیں۔ان کے بقول یہ آئندہ چند ہفتوں کی بات نہیں ہے۔ بلکہ تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہدف پورا نہیں ہو جاتا۔امریکہ کی ریاست ڈیلاوئیر کے گورنر جیک مارکیل ‘آپریشن ایلائیز ویلکم’ (یعنی آپریشن اتحادیوں کو خوش آمدید) کے معاون مقرر کیے گئے ہیں۔ افغانستان سے شہریوں کو انخلا کے بعد امریکہ لانے کی کارروائی کو وائٹ ہاؤس نے ‘آپریشن ایلائیز ویلکم’ کا نام دیا ہے۔گورنر جیک مارکیل نیشنل سیکیورٹی کونسل، ڈومیسٹک پالیسی کونسل، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور دیگر وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر اس بات کو ممکن بنائیں گے کہ خطرے میں گھرے ہوئے افغان شہریوں کو سیکیورٹی کی جانچ پڑتال سے گزرنے کے بعد امریکہ میں بسانے کا عمل مؤثر انداز میں تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) نے ایک جینیوا سے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے لاکھوں افغان بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کی فوری امداد کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں کسی بھی انسانی المیے سے بچا جا سکے۔ایجنسی کے مطابق 35 لاکھ سے زائد افغان جنگ اور سلامتی کے خدشات کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد رواں برس بے گھر ہوئے۔ بے گھر ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔یو این ایچ سی آر نے پیش گوئی کی ہے کہ پانچ لاکھ سے زائد افغان شہری دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواست دے کر منتقل ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مبصرین کے مطابق پاکستان اور ایران کی سرحدوں کے قریب بڑی تعداد میں مہاجرین کی افغانستان سے ان ممالک میں منتقلی ابھی تک ممکن نہیں ہو پائی ہے۔اسلام آباد سے بات کرتے ہوئے ادارے کے ترجمان بابر بلوچ نے وائس آف امریکہ کی لیسا شیلین نے کہا کہ ان کا ادارہ اس بات کا کھوج لگا رہا ہے کہ اب تک اتنی کم تعداد میں مہاجرین کی آمد کی کیا وجہ ہے۔ان کے بقول اس بات کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اصل بحران افغانستان کے اندر پیدا ہو رہا ہے۔بابر بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد تجارت کے لیے تو کھلی ہے لیکن بہت کم تعداد میں افغان شہری اسے پار کر پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ افغانستان کے بحران کو نہ بھلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ عالمی طور پر اپیل کر رہا ہے کہ دنیا افغان عوام کے مسائل سے توجہ نہ ہٹائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page