نئی دہلی ، 5 ستمبر:نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو پیرالمپک گیمز کے بیڈمنٹن مقابلے میں طلائی اور چاندی کے تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کرشنا ناگر اور سہاس یتی راج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی پیرالمپین کے ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔ٹھاکر نے اتوار کے ٹویٹر پر کہا ، "ناگر نے پیرااولمپک میں ایس ایچ 6 مقابلوں میں ہندوستان کے لئے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ ٹیچرس ڈے کے موقع پر آپ کے گرو گورو کھنہ کو ایسا انوکھا تحفہ۔ ہندوستان بہت خوش ہے۔انہوں نے یتی راج کی کامیابی کے لیے لکھا ، "یتی راج کے لیے شاندار جیت۔ وہ دو مختلف کردار ادا کر رہے ہیں اور ان دونوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ زبردست مہارت ، وقت کا صحیح استعمال اور عزم۔ مبارک ہو۔مرکزی وزیر کھیل نے کہا کہ ہندوستان نے ٹوکیو پیرالمپکس میں 19 تمغے جیتے ہیں جو کہ 2016 میں ریو گیمز میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے پورے دستے کے برابر ہے۔ ہندوستانی پیرالمپین کی شاندار کارکردگی سے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ (یو این آئی)