کولمبو ، 07 ستمبر: سری لنکا نے منگل کے روز تیسرے اور آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 78 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔سری لنکا نے چرت اسلانکا کے 47 ، دھننجیے ڈی سلوا کے 31 اور دشمنت چمیرا کے 29 رنز کی بدولت 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور پھر شاندار گیندبازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 30 اوورز میں 125 رنز پر نمٹا دیا۔ مہمان ٹیم کے لیے وکٹ کیپر ہینرچ کلازن نے سب سے زیادہ 22 رنز بنائے۔ 21 سالہ آف اسپنر مہیش ٹکشنا نے سری لنکا کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔دشمنت چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں اور ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسلانکا کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ سری لنکا نے گزشتہ 18 ماہ میں اپنی پہلی ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ (یو این آئی)