• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہمیں تمام دس وکٹ حاصل کرنے کا یقین تھا: وراٹ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-07
Reading Time: 1min read
A A
0
ہمیں تمام دس وکٹ حاصل کرنے کا یقین تھا: وراٹ

ہمیں تمام دس وکٹ حاصل کرنے کا یقین تھا: وراٹ

FacebookTwitterWhatsapp

لندن، 7ستمبر:ہندستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ سے چوتھا ٹیسٹ آج پانچویں اور آخری دن 157رن سے جیتنے اور سیریز میں 2-1کی سبقت بنانے کے بعد کہاکہ انہیں پورا یقین تھا کہ انگلینڈ کے تمام دس وکٹ نکالے جاسکتے ہیں وراٹ نے میچ ختم ہونے کے بعد کہاکہ ٹیم نے اپنا ایک کریکٹر دکھایا جو سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم اس میچ میں بچنے کی کوشش نہیں کررہے تھے۔ ہم یہاں جیتنے آئے تھے۔ ایک کپتان کے طورپر یہ میرے لئے تین بہترین گیندبازی کارکردگی میں سے ایک ہے۔ آپ اس وکٹ کو سپاٹ وکٹ کہہ رہے تھے حالات گرم تھے، لیکن ہم جانتے تھے کہ ہمارے پاس موقع ہے جب رویندر جڈیجہ رف میں گیند ڈال رہے تھے۔ ہمارے گیندباز آج ریورس سوئنٹ کے ساتھ بہترین تھے۔ ہمیں پورا یقین تھا کہ ہم انگلینڈ کے تمام وکٹ نکال لیں گے۔کپتان نے گیند نے جیسے ہی ریورس سوئنگ لینا شروع کیا تو بمراہ نے کہا مجھے گیند دو۔ انہوں نے وہ اسپیل بہترین ڈالا اور دو بڑے وکٹ لیکر میچ ہمارے حق میں موڑ دیا۔ روہت کی دوسری اننگز زبردست تھی۔ شاردل نے اس میچ میں کمال کی کارکردگی کا مظاہر کیا۔ ان کے دو نصف سنچری نے اپوزیشن ٹیم کی حالت خراب کردی۔انہوں نے دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کی۔وراٹ نے کہاکہ ہم تجزیہ، اعدادو شمار اور نمبر کے حساب سے کبھی نہیں جاتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہے ایک گروپ کے طورپر مجموعی فیصلہ کرنا ہے۔وراٹ نے کوچ روی شاستری کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے میدان پر نہ ہونے افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ روی شاستری اور اسپورٹ اسٹاف کے تین رکن یہاں نہیں ہیں۔ اس سے ہمیں اگلا ٹیسٹ جیتنے کی مزید ترغیب ملے گی۔ ہمارے اندر خوداعتمادی ہے، ہمیں صرف مواقع کا انتظار ہے۔انہوں نے شائقین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے شائقین کافی شاندار تھے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.