۔ 369 افراد ہلاک ہوئے
نئی دہلی//ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔ بدھ کی صبح تک گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کل 37 ہزار ، 875 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس میں صرف کیرالہ سے 25 ہزار 772 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران کیرالہ میں 189 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 369 افراد کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہوئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 39 ہزار 114 ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں پازیٹیوٹی ریٹ میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے جو کہ راحت کی بات ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پازیٹیوٹی ریٹ 2.16 فیصد رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے کل تین کروڑ ، 30 لاکھ ، 96 ہزار 718 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔وہیںاس کی وجہ سے کل چار لاکھ ، 41 ہزار ، 411 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد تین لاکھ ، 91 ہزار ، 256 ہو گئی ہے۔ راحت بخش خبر یہ ہے کہ اب تک تین کروڑ ، 22 لاکھ ، 64 ہزار 051 مریض کورونا سے صحت مند ہو چکے ہیں۔ریکوری ریٹ پہلے کی سطح پر قائم ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملککا ریکوری ریٹ 97.48 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 53.49 کروڑ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اب تک ملک میں 70 کروڑ ، 75 لاکھ اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔دارالحکومت رانچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہدس نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ بدھ کے روز بتایا گیا کہ ریاست میں مجموعی طور پر 129کورونا کے فعال معاملات میں سے 75 کیس رانچی میں ہیں۔ جبکہ ضلع میں چھ مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 85678 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 84014 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔جبکہ ریاست میں ایک بھی مریض کورونا سے ہلاک نہیں ہوا ہے۔ بدھ کے روز بتایا گیا کہ 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس کے برعکس بدھ کی صبح تک کورونا کے 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 10 مریض رانچی ، ایک بوکارو ، ایک مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) ، ایک صاحب گنج سے اور ایک مغربی سنگھ بھوم (چائی باسا) سے پائے گئے ہیں۔ ریاست میں کل کووڈ۔ 19 معاملوں کی تعداد اب 347989 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ریاست میں کل 13766127 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 129 فعال کیس ہیں۔ جبکہ ریاست میں کورونا کے 342727 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے اب تک 5133 مریض ہلاک ہو ئے ہیں۔ جھارکھنڈ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 98.48 فیصد ہے۔