• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تعلقات میں تعطل کے دوران امریکی اور چینی صدر کا 7 ماہ میں پہلا رابطہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-11
Reading Time: 1min read
A A
0
تعلقات میں تعطل کے دوران امریکی اور چینی صدر کا 7 ماہ میں پہلا رابطہ

تعلقات میں تعطل کے دوران امریکی اور چینی صدر کا 7 ماہ میں پہلا رابطہ

FacebookTwitterWhatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی رہنما شی جن پنگ کی 7 ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جو 90 منٹ تک جاری رہی۔دونوں رہنماؤں نے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مابین مقابلے کو تنازعات میں تبدیل ہونے سے بچانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کہ کیا دونوں سپر پاورز کے تعلقات میں تعطل ختم ہوسکتا ہے جو دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہیں، امریکا کی جانب سے کہا گیا کہ اس کا ثبوت خود پرکھنا ہوگا۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو بائیڈن اور شی جن پنگ کے مابین ایک وسیع تزویراتی گفتگو ہوئی جس میں ان پہلوؤں پر بات چیت بھی شامل ہے جہاں مفادات اور اقدار آپس میں ملتے ہیں۔ایک سینئر امریکی عہدیدار نے رپورٹرز کو بتایا کہ بات چیت میں معاشی مسائل، موسمیاتی تبدیلیوں اور کووِڈ 19 پر توجہ دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے دنیا اور انڈو پیسیفک خطے میں خوشحالی، امن اور استحکام میں امریکا کے طویل المعیاد مفاد کو اجاگر کیا اور دونوں رہنماؤں نے دونوں اقوام کی اس ذمہ داری پر تبادلہ خیال کیا کہ مسابقت کو تنازع میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے۔فروری میں شی جن پنگ اور جو بائیڈن کی پہلی کال کے بعد سے کبھی کبھار ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں نے انسانی حقوق سے لے کر کووڈ 19 کے ماخذ کے بارے میں شفافیت تک بہت سے مسائل پر بہت کم پیش رفت کی ہے۔آنے والے مہینوں کے دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے عہدیداروں پر پابندی اور بین الاقوامی ذمہ پوری نہ کرنے کے الزامات لگا کر ایک دوسرے پر تقریباً مسلسل حملہ کیا ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے صدر بائیڈن کو بتایا چین کے حوالے سے امریکی پالیسی نے تعلقات میں ‘سخت مشکلات’ پیدا کی ہے لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ دونوں فریقیں نے متواتر رابطہ برقرار رکھنے اور ورکنگ سطح کی ٹیموں سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چین اور امریکا کو اسٹریٹجک جرات اور بصیرت و سیاسی دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور چین-امریکا تعلقات جلد از جلد مستحکم ترقی کے صحیح راستے کی جانب بڑھانے چاہیے۔ادھر ایشیا کی کرنسی اور حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی کیوں کہ سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ یہ کال خطے کی معیشتوں کے لیے دو اہم ترین تجارتی شراکت داروں کے درمیان تعلقات میں کچھ پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے۔دوسری جانب بائیدن انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے سے امریکی سیاسی اور عسکری رہنماؤں کو چین کے تیزی سے ترقی کے باعث پیدا ہونے والے دباؤ پر مزید توجہ مرکوز کرنے کی گنجائش ملے گی۔تاہم بیجنگ نے افغانستان میں امریکا کی ناکامی پر قابو پانے میں جلدی کی ہے تاکہ امریکا کو ایک وفاداری بدلنے والے شراکت دار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جائے۔چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر واشنگٹن’قابو پانے اور دبانے‘ کی کوشش کررہا ہے تو اسے اس پر یا دیگر مسائل پر چین کے تعاون کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔دونوں رہنماؤں کی کال سے قبل ایک سینئر امریکی عہدیدار نے رپورٹرز کو بتایا کہ چینی حکام حالیہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران بات چیت کے نکات کو پڑھنے پر آمادہ نظر آئے جس سے واشنگٹن مایوس ہوا اور امریکا اس کال کو ایک امتحان کے طور پر دیکھتا ہے کہ آیا چینی صدر کے ساتھ براہ راست رابطہ ہے تعلقات میں تعطل کو ختم کرسکتا ہے۔کال کے بعد عہدیدار نے کہا کہ یہ دیکھنا کہ کیا ہم اس سے کہیں زیادہ قابل ذکر رابطوں کی صلاحیت رکھتے ہیں اسے خود پرکھنا ہوگا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page