راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام سے علیگڑھ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد۔ ڈیفنس کوریڈر بھی قائم ہوگا
علی گڑھ : وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی اترپردیش میں انتخابی بگل پھونکتے ہوئے کانگریس پر آج تنقید کیا کہ اس نے اپنی لگن اور قربانیوں سے ملک کو نئی سمت دینے والے راجا مہندر پرتاپ سنگھ جیسے قومی ہیرو سے ملک کی اگلی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا اور 20ویں صدی کی ان غلطیوں کا 21ویں صدی کا ہندوستان اصلاح کررہا ہے ۔علی گڑھ میں ڈیفنس کوریڈو اور راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مودی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو راجامہندر پرتاپ سنگھ کے کردار سے ترغیب لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ‘ ہندوستان کی تاریخ ایسے قومی ہیروں کی کہانیوں سے بھر ی پڑی ہے جنہوں نے اپنی محنت و قربانیوں سے ملک کو نیا سمت دیا۔ ایسے کتنے ہی عظیم شخصیات نے سب کچھ قربان کردیا لیکن ملک کی بدقسمتی رہی ہے کہ ایسے قومی ہیرووں سے ملک کی آنے والی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا گیا۔وزیر اعظم نے کہا۔ان کی کہانیاں جاننے سے نسلیں محروم رہ گئیں۔20ویں صدی کی ان غلطیوں کو 21ویں صدی کا ہندوستان صحیح کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجا سہیل دیو، چھوٹورام یا راجا مہندر پرتاپ سنگھ ہوں ملک کی ترقی کے لئے ان کے کردار کو آگے لانے کی ایماندارانہ کوشش ہورہی ہے۔ مودی نے راجا مہندرپرتاپ سنگھ کے ہندوستان کے روشن مستقبل کی خاطر تعلیم کے شعبے میں کردار کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اس یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کا موقع ملا۔یہ یونیورسٹی 21ویں صدی کے ہندوستان میں تعلیم اور ہنرمندی کی توقعات کے مطابق دفاعی مطالعہ، دفاعی پروڈکشن کی ٹیکنالوجی، اس علاقے میں کام کرنے والے ہنرمندافرادی قوت تیار کرے گا۔ یہاں تعلیم اور ہنرمندی مقامی زبان میں دینے پر طاقت دیا جائے گا۔اپنے تالا کاروبار کی وجہ سے مشہور علی گڑھ میں دفاعی پروڈکشن گلیارے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم نے گھروں اور دوکانوں کی سیکورتی میں کردار ادا کرنے والا علی گڑھ اب ملک کی سرحدوں کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہاں سینکڑوں کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے دیڑھ درجن سے زیادہ کمپنیاں مشغول ہونے جارہی ہیں جو چھوٹے ہتھیار، ڈرون و دیگر دفاعی آلات بنائیں گی۔