• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

روس کے وسطی ایشیائی اتحادیوں کا افغان مہاجرین کی میزبانی سے انکار

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-17
A A
0
روس کے وسطی ایشیائی اتحادیوں کا افغان مہاجرین کی میزبانی سے انکار

روس کے وسطی ایشیائی اتحادیوں کا افغان مہاجرین کی میزبانی سے انکار

FacebookTwitterWhatsapp

روس کے زیر قیادت سیکیورٹی بلاک کے ارکان، جن میں افغانستان سے ملحقہ یا قریبی ممالک شامل ہیں، ملک میں سیاسی اور سیکیورٹی بحران کی وجہ سے افغان مہاجرین کی میزبانی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بلاک کے رکن قازقستان نے کہا ہے کہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او) میں تین وسطی ایشیائی ممالک تاجکستان، کرغیزستان اور قازقستان کے علاوہ کئی اور دور دراز کے سابق سوویت ریپلک ممالک شامل ہیں۔خیال رہے کہ تاجکستان کی افغانستان سے طویل سرحد ملتی ہے۔جمعرات کو تاجکستان میں بلاک کے ایک سربراہی اجلاس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیف نے مشترکہ سی ایس ٹی او مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ ’ہمارے ملکوں کی سرزمین پر افغان مہاجرین یا غیر ملکی فوجی اڈوں کا قیام ناقابل قبول ہے‘۔اس کے علاوہ دو مزید وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان اور ترکمانستان بھی افغانستان کی سرحد سے ملتے ہیں تاہم سی ایس ٹی او کے رکن نہیں ہیں۔تاہم ازبکستان نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو طیاروں کے ذریعے صرف تیسرے ملکوں میں منتقل کرنے کی اجازت دے گا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کمیشن کی رپورٹ کے مطابق افغانی دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی میں سے ایک ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں 26 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں جن میں سے 22 لاکھ صرف ایران اور پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں۔مزید 35 لاکھ لوگ اندرونی سطح پر بے گھر ہیں جو ملک کے اندر پناہ کی تلاش میں اپنے گھروں سے فرار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں طالبان کے افغان دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد سے ملک میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کی روشنی میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔واضح رہے کہ افغانستان 40 سال سے زیادہ تنازعات، قدرتی آفات، دائمی غربت اور غذائی عدم تحفظ کا شکار رہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page