• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جرمنی: فیس ماسک کے معاملے پر گیس اسٹیشن کے ملازم کا قتل

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-21
A A
0
جرمنی: فیس ماسک کے معاملے پر گیس اسٹیشن کے ملازم کا قتل

جرمنی: فیس ماسک کے معاملے پر گیس اسٹیشن کے ملازم کا قتل

FacebookTwitterWhatsapp

ایک پٹرول اسٹیشن کے ملازم کی طرف سے ایک گاہک کو چہرے کا ماسک پہننے کا کہنے پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور نے پولیس کو بتایا کہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے دباؤ میں تھا اور حفاظتی اقدامات پر یقین نہیں رکھتا۔جرمن پولیس کے مطابق صوبہ رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے شہر ایدار اوبرشٹائن کے ایک پٹرول پمپ پر کام کرنے والا ورکر کووڈ 19 کے حوالے سے حفاظتی اقدمات پر تنازعے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق ایک49 سالہ شخص پر شبہ ہے کہ اس نے گیس اسٹیشن کے ملازم کو ہفتے کی صبح گولی مار کر ہلاک کیا۔ پٹرول پمپ پر واقعہ کیا پیش آیا؟ ایک شخص کچھ خریدنے کے لیے ایک پٹرول پمپ سے ملحقہ دکان میں ماسک پہنے بغیر داخلہ ہوا جس پر اس پمپ کے 20 سالہ ملازم نے اسے کورونا کی پابندیوں پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کو کہا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں میں اس پر بحث ہوگئی جس کے بعد بغیر ماسک پہنے مذکورہ شخص وہاں سے باہر چلا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق قریب ایک گھنٹے بعد یہ شخص دوبارہ وہاں پہنچا۔ اس مرتبہ اس نے ماسک تو پہن رکھا تھا مگر اندر پہنچ کر اس نے اس ماسک کو چہرے سے اتار دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی اور مشتبہ شخص نے اپنی جیب میں چھپائے ہوئے ریوالور کو نکال کر اس نوجوان ملازم پر گولی چلا دی۔ سینیئر پبلک پراسیکیوٹر کائی فوہرمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ 20 سالہ یہ ملازم سر میں گولی لگنے کے سبب موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مشتبہ شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ پیدل ہی وہاں سے فرار ہو گیا۔ مشتبہ شخص کا کیا مؤقف ہے؟ اس واقعے کے بعد پولیس اور حکام موقع پر پہنچے اور مشتبہ شخص کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا۔ تاہم اس واقعے سے اگلے دن یعنی اتوار 19 ستمبر کو یہ مشتبہ شخص خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچا اور اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ فوہرمان کے بقول اس شخص نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ وہ کووڈ انیس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف تھا اور یہ کہ وبا کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے وہ بُری طرح ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ استغاثہ کے سینیئر اہلکار فوہرمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص اس صورتحال پر ایک مثال قائم کرنا چاہتا تھا اور اس نے اس تمام صورتحال کا ذمہ دار متاثرہ ملازم کو قرار دیا کیونکہ اس نے ان قواعد پر عملدرآمد پر زور دیا تھا۔ جرمن شہر ٹریئر کی پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متعلقہ قواعد کے حوالے سے یہ اس علاقے اور ریاست رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے درمیان یہ اولین واقعہ ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page