• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لبنان: نئی حکومت نے پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-21
A A
0
لبنان: نئی حکومت نے پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

لبنان: نئی حکومت نے پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

FacebookTwitterWhatsapp

لبنان کی پارلیمان نے نئی حکومت کے پیش کردہ ملک کی معیشت کی بحالی کے نئے پروگرام کو منظور کر لیا ہے۔ نئے وزیر اعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے بات چیت کے سوا اب کوئی چارہ نہیں ہے۔لبنان کی پارلیمان نے 20 ستمبر پیر کے روز نو منتخب وزیر اعظم نجیب میقاتی کی اس کابینہ کی توثیق کردی جس نے ملک کے تباہ کن معاشی بحران کو دور کرنے کا عہد کیا ہے۔ تقریباً تیرہ ماہ کے سیاسی تعطل کے بعد لبنان میں نجیب میقاتی کی حکومت تشکیل ہو پائی ہے، جس نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت کو بحال کرنے اور اصلاحات شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ لبنان کو اپنی معیشت مستحکم کرنے کے لیے اس وقت بیرونی قرضوں کی سخت ضرورت ہے اور ممکنہ عطیہ دہندگان مدد کرنے سے پہلے یہ دیکھنے کے متمنی ہیں کہ آیا حکومت ضروری اصلاحات کرتی ہے یا نہیں۔ پارلیمان میں ووٹنگ سے قبل بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعظم میقاتی نے کہا،’’ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت شروع کریں گے۔ یہ کوئی پسند یا نا پسند کرنے کی بات نہیں ہے، بلکہ ایسی چیز ہے جس سے ہمیں گزرنا ہی ہو گا۔‘‘ 100 رکنی پارلیمان میں 85 اراکین نے ان کی حمایت کی جبکہ 15 نے ان کی مخالفت کی۔ ووٹنگ کے دوران ہی بجلی چلی گئی اعتماد کے ووٹ کے لیے جب پارلیمان میں بحث جاری تھی اس وقت بجلی کی قلت کے سبب لائٹ گل ہو گئی جس کی وجہ سے پارلیمان کے اجلاس کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑا۔ تاہم بعد میں جب بجلی دوبارہ آئی تو ووٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پارلیمان کے اسپیکر نبیح بیری نے بجلی کی کمی کے سبب وزیر اعظم نجیب میقاتی پر زور دیا کہ وہ اپنی تقریر مختصر کریں تاکہ اجلاس کو مکمل کیا جا سکے۔ لبنان اس وقت کئی مسائل سے دوچار ہے تاہم سب سے برا حال معیشت کا ہے اور اس کے تمام خزانے ختم ہو چکے ہیں۔ خطاب کے دوران میقاتی نے اپنی حکومت کے عزائم، پالیسی اور پروگرام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا،’’بیروت کے مصائب کے دل سے… ہماری کابینہ اس نا امید اندھیرے میں شمع جلانے کے لیے پیدا ہوئی تھی۔‘‘ پارلیمان کے اسپیکر نبیح بیری کا تعلق شیعہ جماعت عمل سے ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا،’’ہم اسے مکمل طور پر پڑھنے کے لیے آپ پر زور نہیں ڈالنا چاہتے، بجلی کے مسائل کے وجہ سے ہمیں وقت بچانے کی ضرورت ہے۔‘‘ تاہم اس کے باوجود پارلیمانی اجلاس تقریبا ًسات گھنٹوں تک جاری رہا۔ بیروت دھماکے کے اثرات اب بھی نمایاں ہیں لبنان اس وقت ایک شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے، جہاں ایندھن کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بجلی پیدا کرنے والی ریاستی کمپنیاں جس مقدار میں ضرورت ہے بجلی پیدا نہیں کر رپا رہی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو سپلائی کی شدید کمی رہتی ہے اور لوگ زیادہ تر نجی طور پر چلنے والے جنریٹرز پر انحصار کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اگست میں بیروت کی ایک بندر گاہ پر زبردست دھماکہ ہوا تھا جس میں 200سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ہی حکومت نے استعفی دے دیا تھا اور تب سے ملک میں ایک عارضی حکومت کام کر رہی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page