اسلام آباد، 28 ستمبر:عظیم پاکستانی بلے باز انضمام الحق کی پیر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔انضمام کے منیجر نے بتایا کہ انضمام کے دل میں ایک اسٹنٹ پڑاہے۔ حال ہی میں سینے میں درد کی شکایت کے بعد ان کاٹیسٹ کیا گیا جس میں دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کرنی پڑی۔قابل ذکر ہے کہ انضمام نے 1991 کے آخر میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور وہ 1992 کے ورلڈ کپ کی کامیاب مہم کا حصہ تھے۔ اس کے بعد وہ قومی ٹیم کی قیادت کرنے کےلئے آگے بڑھے۔ 20 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی رنوں کے ساتھ وہ 2007 میں پاکستان کے عظیم بلے باز کے طورپر ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے جولائی 2019 تک پی سی بی کے ساتھ بطور چیف سلیکٹر بھی کام کیا تھا۔ (یو این آئی)