سرینگر:مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مخصوص وسائل کے باوجود بھی بھارت نے کورونا وائرس کا بہتر ین طریقہ سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ این ڈی ایم اے نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران اپنا کام بخوبی انجام دیا ۔ یو پی آئی کے مطابطق نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ بھارت نے کورونا وائرس کا جس طرح سے مقابلہ کیا وہ کسی اور ملک نے نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود بھی بھارت نے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں پر مخصوص وسائل ہے لیکن اس کے باوجود بھی بھارت میں کورونا سے بہت کم اموات ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت میں اموات کی شرح کافی کم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کی لہر کے دوران این ڈی ایم اے نے جس طرح سے اپنے فرائض نبھائے وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسری لہر کے دوران بھی حکومت نے زمینی سطح پر کام کیا جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ بہت کم اموات ہوئی جبکہ وائرس پر بھی کسی حد تک اب قابو پایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے آفاتِ سماوی کے بارے میں بتایا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کی خاطر سائنسی طور طریقے اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت جیسے ملک میں آفاتِ سماوی کے دوران انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آفاتِ سماوی کے حوالے سے پیشگی اطلاع دینے کی خاطر سائنسی طور طریقے پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کو قابو کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ بھارت میں دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت ہی کم اموات ہوئی ہے۔