نئی دہلی، 29 ستمبر: مرکزی کابینہ نے مدھیہ پردیش اور گجرات میں 2 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے دو ریلوے لائنوں کو ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تین سالوں میں مکمل ہو جائے گی یہ فیصلے بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں 1096 کروڑ روپے کی لاگت سے مدھیہ پردیش میں رتلام-نیمچ 133 کلومیٹر لائن کو ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے آس پاس کے علاقوں میں سیمنٹ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ گجرات میں راجکوٹ کانالوس 111 کلومیٹر ریل روٹ کو ڈبل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تخمینہ لاگت 1080 کروڑ روپے ہے۔ اس سے دوارکا اوکھا پوربندر میں ریل ٹریفک کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ دونوں لائنوں کو ڈبل کرنے کا عمل تین سال کے اندر مکمل ہو جائے گا۔یواین آئی۔