ممبئی ، 29 ستمبر:ہندوستان اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو نے اپنے زخمی گھٹنے کی سرجری کرائی ہے۔ انہوں نے آج ٹویٹر پر سرجری کے بعد کی تصویر شیئر کرکے یہ معلومات دی ہے۔کلدیپ نے ٹویٹ میں لکھا ، "سرجری کامیاب رہی اور صحت یاب ہونے کا راستہ ابھی شروع ہوا ہے۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ آپ کے بھرپور تعاون کے لیے۔ اب توجہ اپنی بحالی کو اچھی طرح سے مکمل کرنے اور پچ پر واپس آنے پر ہے جو جتنا جلد ہوسکے اتنا اچھاہے۔ ”کلدیپ اب ٹھیک ہوگئے ہیں اور کچھ وقت ہسپتال میں گزارنے کے بعد وہ اپنے ریہیبلٹیشن پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پچھلے کچھ سیزنوں میں باہر بیٹھنے کے بعد اب ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات کے لئے یہ بڑا دھچکا لگا ہے۔ در حقیقت ، کلدیپ پہلے چوٹ کے سنگین ہونے کے سبب پہلے ہی یواے ای میں آئی پی ایل کا بائیو ببل چھوڑکرہندوستان واپس آگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ کلدیپ 2019 کے ورلڈ کپ تک ہندوستان کی وائٹ بال ٹیموں میں ایک اہم اسپن بولر تھے ، لیکن اس کے بعد ان کی واپسی مشکل ہو گئی۔ انہیں ڈراپ کرنا ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کے ٹیم میں دو کلائی اسپنرز کے اصول کو ختم کرنے کے فیصلے کے ساتھ موافق ہے۔ کلدیپ کو اس سیزن میں کولکاتہ کی پلیئنگ الیون میں بھی جگہ نہیں ملی ہے ، جبکہ آئی پی ایل 2020 میں انہوں نے پانچ میچوں میں ایک وکٹ لیا تھا۔ کلدیپ نے حال ہی میں ہندوستان کےسری لنکا ےکے سفید گیندکے دورے پر کھیلے تھے، جہاں انہوں نےایک ون ڈے میں 48 رنز کے عوض دو اورایک ٹی 20 میچ میں 20 رن دے کر دووکٹ لیا تھا، جبکہ دوسرے ون ڈے اور ٹی 20 میں انہین ایک بھی وکٹ نہیں ملا تھا۔یواین آئی۔ (یو این آئی)