روم : اٹلی میں شرعی قانون کی ایک 20 سالہ طالبہ روم کی سٹی کونسل کے سب سے کم عمر امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہی ہے۔ مریم علی کا خاندان بنیادی طور پر مصر سے آیا ہے لیکن ان کی پیدائش اور پرورش اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوئی ہے۔ وہ عوام سے مل رہی ہے اور اس شاندار شہر کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہی ہے۔وہ گلیوں میں پمفلٹس اور اشتہار تقسیم کر رہی ہے جن میں اسے حجاب کے ساتھ دکھایا گیا ہے اور ایسا پہناوا ان کا معمول ہے جس پر وہ فخر کرتی ہے۔ مریم نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے سفر پر ہوں۔ میرے والد نے مجھے بتایا کہ جب سے میں نے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے میں علم کے اعتبار سے میرے فہم میں اضافہ ہورہا ہے۔ مریم نے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر اسلامی نقاب والی تصاویر لگا رکھی ہیں کیونکہ انہیں اپنے رسم و رواج پر فخر ہے کہ وہ عیسائی اکثریت والے ملک میں حجاب والی عورت ہیں۔مریم علی نے بتایا کہ وہ اٹلی میں صرف مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے کوشاں نہیں بلکہ ایک اطالوی اور رومن شہری کی حیثیت سے مقابلے کا حصہ ہے ۔میں ان نوجوانوں، بوڑھوں اور ضرورتمند لوگوں کو آواز دینا چاہتی ہوں جو میرے شہر میں رہتے ہیں۔مریم علی مصری والدین کے ہاں اٹلی میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد سمیع سلیم روم کے جنوب میں واقع میگلیانہ کی مسجد میں امام ہیں اور ایک ٹراویل ایجنسی چلاتے ہیں جو حج اور عمرہ کے لیے مکہ کی زیارت کا اہتمام کرتی ہے۔