• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پچاس سال پرانا جان لینن کا ان سنا گانا اور انٹرویو پچاس ہزار یوروم میں نیلام

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-30
Reading Time: 1min read
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

نصف صدی قبل کی بات ہے جب ڈنمارک کے ایک مقامی اسکول کے بچوں نے لیجنڈری میوزیکل بینڈ بیٹل کے ایک رکن جان ونسٹن لینن کا خصوصی انٹرویو لیا تھا۔ یہ انٹرویو اسکول کے میگزین میں شائع بھی کیا گیا تھا۔اس انٹرویو کی نایاب ریکارڈنگ منگل اٹھائیس ستمبر کو نیلام کر دی گئی۔ ایک مداح نے اس ریکارڈنگ کو قریب پچاس ہزار یورو میں خریدا ہے۔ نیلامی کے شائقین نے اس کا امکان ظاہر کیا تھا کہ یہ ریکارڈنگ ستائیس ہزار سے تینتالیس ہزار یورو کے درمیان فروخت ہو گی۔ نیلامی کا یہ عمل ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے آکشن ہاؤس برون راسموسین میں مکمل ہوا۔جان لینن میوزیکل بینڈ بیٹل کے شریک گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گٹار نواز اور گیت نگار بھی تھے۔ وہ دنیا میں قیام امن کے ایک اہم سرگرم کارکن بھی تھے۔نیلامی کے لیے پیش کیے گئے ان کے انٹرویو کا دورانیہ تینتیس منٹ ہے۔ اس میں جان لینن نے معمولات زندگی کے کئی موضوعات پر گفتگو کی اور ان میں خاص طور پر امن پر بھی بات ہوئی۔ اس انٹرویو میں ان کی جاپانی نژاد امریکی بیوی یوکو اونو بھی شامل تھیں۔اس انٹرویو میں لینن اور ان کی بیوی یوکو اونو نے ڈینش کرسمس گیت بھی گنگنائے۔ اس میں خود لینن گٹار بجاتے رہے۔ ریکارڈنگ میں ان کا امن کے لیے گیت ‘امن کو موقع دیا جائے’ یا انگریزی میں "Give Peace a Chance” بھی شامل تھا۔اس گیت کو انہوں نے اپنی امن کی مہم ’ریڈیو پیس‘ کے لیے خود لکھا تھا۔ دونوں میاں بیوی حقیقت میں اس نام کا ایک ریڈیو اسٹیشن نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں کھولنا چاہتے تھے لیکن ناگہانی موت کی وجہ سے ان کا یہ خواب ادھورا رہا۔یہ وہ دور تھا، جب امریکا کی ویتنام جنگ زوروں پر تھی اور سردجنگ میں بتدریج شدت آتی جا رہی تھی۔ لینن اور ان کی فنکار بیوی ان دونوں کے شدید مخالفین میں سے تھے۔ یہ امر اہم ہے کہ یوکو اونو بھی امن کی سرگرم کارکن اور ملٹی میڈیا آرٹسٹ تھیں۔یوکو اونو سے جان لینن نے سن 1969 میں شادی کی تھی اور سن 1980 میں قتل ہونے تک وہ انہی کے ساتھ مقیم تھے۔ لینن چالس برس کی عمر امریکا کے نیویارک سٹی میں قتل کر دیے گئے تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page