• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان کوایغور مسلمانوں پر چینی مؤقف تسلیم۔ عمران خاں

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-01
Reading Time: 1min read
A A
0
صدر علوی ملک کی جمہوریت اور آئین کا تحفظ کریں:سابق ویر اعظم پاکستان
FacebookTwitterWhatsapp

پاکستان کوایغور مسلمانوں پر چینی مؤقف تسلیم۔ عمران خاں
اسلام آباد، یکم جولائی (یو این آئی) //چین کے ساتھ اپنی گہری دوستی کااعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خاں نے کہا ہے کہ ایغور مسلمانوں پر عالمی برادری اور چین کا مؤقف بہت الگ ہے اور ہم اس معاملے پر چین کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے چینی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ’پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کبھی کم نہیں کرے گا، یہ کبھی نہیں ہوگا، پاکستان اور چین کے تعلقات بہت گہرے ہیں جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے‘۔سنکیانگ میں چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ‘سنکیانگ کے حوالے سے مغربی میڈیا اور حکومتوں کے مؤقف اور چین کے مؤقف میں فرق ہے، ہم چینی مؤقف کو تسلیم کرتے ہیں‘۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کے مستقبل کی اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’جلد گوادر کا دورہ کروں گا تاکہ سی پیک کے منصوبوں کی رفتار کا معائنہ کرسکوں گا اور جلد چین کے دورے کا بھی منتظر ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’چین کے دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات کروں گا’۔پاکستان اور چین کے قریبی سیاسی اور معاشی حالات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ’سی پیک کا اگلا مرحلہ پاکستان کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے، ہمارے پاس خصوصی اقتصادی زون ہوں گے، ہمیں اُمید ہے کہ چینی صنعت ان خصوصی زونز کی طرف متوجہ ہوگی، ہم انہیں مراعات دیں گے‘۔انہوں نے کہاکہ ’پاکستان میں لیبر سستی ہے اور اُمید ہے کہ چینی صنعتکار اس طرف متوجہ ہوں گے‘۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کی عوام دوست پالیسی اور چین کی ترقی میں کردار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بہترین نظام ہے تاہم چین کی کمیونسٹ جماعت (سی پی سی) نے ایک متبادل نظام دیا ہے جس نے تمام مغربی جمہوریتوں کو مات دی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں حکمران طبقے کا احتساب ہو اور میرٹ ہو وہ کامیاب ہوتا ہے، اب تک یہ خیال تھا کہ جمہوریت کے ذریعے میرٹ پر حکمران منتخب ہوتے ہیں اور پھر اس قیادت کا احتساب بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’تاہم سی پی سی نے انتخابی جمہوریت کے بغیر تمام مقاصد زیادہ بہتر طریقے سے حاصل کیے ہیں‘۔مسٹر عمران خا ن نے کہا کہ ’کمیونسٹ پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران دیکھا کہ ان کا ٹیلنٹ کی تلاش اور پھر اس کی تربیت کرنے کا نظام کسی بھی انتخابی جمہوریت سے بہتر ہے‘۔انہوں نے کہاکہ ’تیسری بات یہ ہے کہ یہ بہت لچکدار نظام ہے، جب وہ کوئی چیز تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ نظام اس کی حمایت کرتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے معاشرے اور یہاں تک کہ مغربی جمہوریتوں میں کسی نظام میں تبدیلی بہت مشکل ہے، آپ ہمیشہ وہ نہیں کرسکتے جو معاشرے کے لیے بہتر ہو‘۔پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ’چین نے اس لیے اتنی تیزی سے ترقی کی کہ وہ اپنے نظام میں تیزی سے تبدیلی لاتے ہیں، جب وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی نظام کام نہیں کر رہا وہ اسے تبدیل کردیتے ہیں‘۔انہوں نے کہاکہ ’چوتھی بات طویل المدتی منصوبہ بندی ہے، انتخابی جمہوریت میں صرف اگلے 5 سال کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور ہم نے اپنی زرعی پیداوار بڑھانے پر خاص توجہ نہیں دی، اُمید ہے کہ ہم چین کی جدید زرعی مہارت سے استفادہ کرسکتے ہیں‘۔چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کے انداز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی جس عمل کے ذریعے اس مقام تک پہنچے ہیں اس کے لیے انہوں نے 30 سال کی جدو جہد کی، انہوں نے دیہات کی سطح سے جدوجہد کا آغاز کیا اسی محنت سے وہ لیڈر بنے‘۔پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال کے خطے پر اثرات کے خطے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور چین کے تعلقات بہت خصوصی ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’چین اور اس کے لوگوں کا پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام ہے، دونوں ممالک کے تعلقات روز بروز مضبوط ہورہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’چین اور امریکہ کے اختلافات سے پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں، اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ امریکہ اور دیگر مغربی قوتیں پاکستان جیسے ممالک کو کسی ایک گروپ کا ساتھ دینے پر مجبور کریں‘۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم تعلقات میں جانب داری کیوں کریں، ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں‘۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page