شارجہ، 30ستمبر:آئی پی ایل فہرست میں چوٹی پر چل رہی چنئی سپرکنگس نے پلے آف میں بنا لی ہے۔ چنئی نے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی سن رائزرس حیدرآباد کو جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں چھ وکٹ سے شکست دیکر پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔چنئی نے حیدرآباد کو 20اوور میں سات وکٹ پر 134رن پر روکا اور 19.4اوور میں چار وکٹ پر 139 رن بناکر جیت حاصل کی اور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیت کا چھکا مارا اور ٹیم کو گیارہ میچوں میں نویں جیت دلائی۔ (یو این آئی)