ابوظہبی، 7 اکتوبر: رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے یہاں بدھ کو آئی پی ایل مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد سے ہارنے کے بعد کہا کہ ایسے میچوں کو جلدازجلد پوراکرنے کاارادہ ہوناچاہیے۔ ہم ان میچوں کو آخر تک نہیں لے جاناچاہتے، لیکن آغاز میں چند وکٹ گنوانے کے بعد اننگز کو دوبارہ بنانا ضروری ہے۔وراٹ نے میچ کے بعد کہا، “میچ میں گرفت کے لحاظ سے میکسویل کا رن آوٹ گیم چینجنگ لمحہ تھا اورمیکسویل کچھ بڑے اووروں کے لئے میدان میں تھے۔ وہیں اگراے بی ڈویلیئرس میدان میں موجود ہیں تو آپ کبھی بھی کھیل سے باہر نہیں ہیں ، لیکن یہاں بات یہ یقینی بنانے کی ہے کہ جو کھلاڑی فلو میں ہے وہ اہم لمحات میں اسٹرائک پر ہو۔ گیند کے ساتھ ہمارا پہلا ہاف اچھا تھا، لیکن ہدف کاپیچھا کرتے وقت ہم اتنے موثر نہیں تھے۔ شہباز احمد نے مشکل وقت میں ایک اہم اننگ کھیلی۔ ہار اور جیت چھوٹے چھوٹے فرق کا کھیل ہے، میرے خیال میں سن رائزرز نے اپنا توازن نہیں کھویا اور اپنی اننگز کی آخری چند گیندوں کو بہت اچھی طرح ڈالا ، جس سے ہمیں وہ بڑے ہٹ نہیں ملے جن کی ہمیں تلاش تھی۔ حیدرآباد کے گیند باز اب بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں ، ایسالگتا ہے کہ انہوں نے اپنی گیندبازی پر کام کیا ہے۔ ان کی اچھی گیندبازی کرنا ہمیشہ ٹیم کے لیے اچھی علامت رہی ہے۔ ” ”بنگلور کے کپتان نے یوزویندر چہل کی بحالی پرکہا ، "وہ گیند کے ساتھ شاندار رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ہر سال ٹیلنٹ کو سامنے لاتا ہے۔ عمران ملک کو 150 کی رفتار سے گیندبازی کرتے ہوئے دیکھ کر اچھالگا۔ یہاں سے کھلاڑیوں کی ترقی کو سمجھنا ضروری ہے۔ فاسٹ باؤلرز کا مضبوط ہونا ہمیشہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک اچھااشارہ ہے اور جب بھی آپ اس طرح کے ٹیلنٹ کو دیکھیں گے تو آپ ان پر نظر رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ ان کی صلاحیت کو مزید بڑھا ئیں جو پہلےسے ہی آئی پی ایل کی سطح پر دیکھاجارہا ہے۔ ہم شکست اور فتح دونوں کو سنبھالنے میں بطور ٹیم بہت پیشہ ور رہے ہیں۔ ہم شکست کے ساتھ اوپر یا بہت نیچے نہیں رہے ہیں۔ سفر میں کچھ رکاوٹیں آئی ہیں ، لیکن ہم اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہیں گے۔ ” (یو این آئی)