ابوظہبی 7 اکتوبر:سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے یہاں بدھ کو آئی پی ایل مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف جیت کے بعد کہا کہ ٹیم کے لئے یہ ایک مشکل سیزن رہا ہے اور اس میچ میں چھوٹی چھوٹی بہتری کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ہم نے سوچا کہ اسکور مسابقتی ہے اور ہم نے گیندبازوں کو ڈٹ کر لڑائی کرتے دیکھا۔میچ میں 31 رن کی اننگ کھیل کر ‘پلیئر آف دی میچ رہے ولیمسن نے کہا، ’’ میں بلے بازی کرتے وقت صرف پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور گیند اچھی طرح سےآرہی تھی اور ہم خوش قسمت تھے کہ ہم نے ایک شراکت داری بنائی۔ ہم جانتے تھے کہ گیندبازی کے نظریے سے چیزیں جلدی گیندبازی کے حق میں نہیں ہوں گی ، لیکن ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اپنی توجہ برقرارکھتے ہیں اور لمبے وقت تک کریز پر رہتے ہیں تو ہم ان پر دباو بناسکتے ہیں۔ میچ کافی دلچسپ ہورہا تھا اور میکسویل کو کسی نہ کسی طرح سے آوٹ کرنا اہم تھا، بنگلور ایک شاندارٹیم ہے۔ گرچہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہیں، لیکن کھلاڑیوں کے ذریعہ آخرتک لڑی گئی لڑائی کو دیکھنا بہت اچھا تھا۔کپتان نے نئےنوجوان گیندباز عمران ملک کے بارے میں کہا، “یقینا وہ خاص ہیں۔ ہم نے انہیں پچھلے چند سیزن میں نیٹ میں دیکھا تھا۔ وہ ایک حقیقی مدمقابل ہیں اور سست سطحوں پر بھی کارگر ثابت ہورہے ہیں۔ ان کے پاس ٹیم میں کئی ساتھی ہیں، جن سے انہیں سیکھنے میں مددملتی ہے۔ فتح میں حصہ داربننا نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ امید ہے کہ ہم سیکھتے رہیں گے اور جمعہ کو اپنے آخری میچ اسی طرح کھیلیں گے۔ ہمارے کئی میچ آخری اوور میں ختم ہو ئے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ منصوبوں کو اچھے سے عمل میں لائیں۔ کوئی بھی پچ آپ کو لے میں آنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ (یواین آئی)