• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اردوزبان اپنی شیرینی کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہے/پروفیسر شیخ عقیل احمد

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-11
A A
0
اردوزبان اپنی شیرینی کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہے/پروفیسر شیخ عقیل احمد

اردوزبان اپنی شیرینی کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہے/پروفیسر شیخ عقیل احمد

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دلی/موجودہ دور میں اردو زبان کی محبوبیت کا دائرہ روز بروز پھیل رہا ہے اور بر صغیر ہندوپاک کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے ابوظبی سے تشریف لائے مشہور شاعر جناب جاوید صدیقی اور مشہور فکشن نگار و صحافی ڈاکٹر سلیم خان کے اعزاز میں منعقداستقبالیہ تقریب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ خاص طورپر خلیجی ممالک میں اردو زبان کے تئیں لوگوں میں غیر معمولی محبت اور دلچسپی پائی جاتی ہے اور جب ہم وہاں کسی سمینار یا پروگرام میں جاتے ہیں تو اردو کے پرجوش محبین کو دیکھ کر بے انتہا مسرت ہوتی ہے۔ شیخ عقیل احمد نے جناب جاویدصدیقی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک بہترین شاعر ہیں اور ابو ظبی میں ادبی و ثقافتی مجلسوں کے انعقاد میں پیش پیش رہتے ہیں،ان جیسے اردو کے بے لوث خادموں کی بدولت ہی غیر اردو خطوں میں اردو کا چراغ روشن ہے۔انھوں نے ڈاکٹر سلیم خان کی ادبی و صحافتی سرگرمیوں کی ستائش کی اور کہا کہ تازہ ترین موضوعات پر ان کے تجزیے اور تخلیقات قابل قدر ہوتی ہیں۔ معزز مہمانوں نے قومی کونسل کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروفیسر شیخ عقیل احمد کی سربراہی میں کونسل اردو زبان کی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس موقعے پر ایک مختصر شعری نشست بھی ہوئی جس میں جناب جاوید صدیقی نے سامعین کو اپنی غزلیں سنائیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر عبدالرشید اعظمی، جناب منیر انجم، ڈاکٹر یوسف رامپوری، محترمہ آبگینہ عارف اور جناب محمد انصر نے بھی اپنے اشعار سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.