ممبئی ، 13 اکتوبر:متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے اوراب شردول ٹھاکر کو ریزرو پلیئرز کی فہرست سے اہم دستے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پہلے 15 رکنی ٹیم میں شامل اکشر پٹیل کواب ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی سلیکٹرز کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ شردول کو اب اہم دستے میں شامل کر لیا ہے جبکہ اکشر پٹیل اب اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں گے جس میں شریاس ایئر اور دیپک چہار بھی موجود ہیں۔ہندوستان اپنی ٹی 20 ورلڈ کپ مہم 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف شروع کرے گا جبکہ 18 اکتوبر کو ہندوستان اپنا پہلا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا اور 20 اکتوبر کو دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں ویراٹ کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، لوکیش راہل ، سوریہ کمار یادو ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، ایشان کشن ، ہاردک پانڈیا ، رویندرا جڈیجہ ، راہل چہار ، روی چندرن اشون ، شردول ٹھاکر ، ورون چکرورتی ، جسپریت بمراہ ، بھونیشور کمار ، محمد شامی شامل ہیں ۔ ریزرو کھلاڑی میں شریاس ایئر ، دیپک چاہار ، اکشر پٹیل شامل ہیں ۔ (یو این آئی)