تھمپو14 اکتوبر: بھوٹان اور چین نے اپنے سرحدی تنازعہ کے تعلق سے بات چیت کو تیزی سے آگےبڑھانے کے مقصد سے ایک تین جہتی روڈمیپ کو منظوری فراہم کرتے ہوئے آج اس سلسلے میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ایک ورچوئل میٹنگ میں بھوٹان کے وزیر خارجہ لیونپو ٹانڈی ڈورجی اور چین کے معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ھاؤ نے اس ایم او یو پردستخط کئے۔ ایم اویو کی کاپیاں بعد میں سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کے حوالے کی جائیں گی۔یہ معلومات بھوٹان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ بھوٹان اور چین کے مابین سرحدی مذاکرات 1984 میں شروع ہوئے تھے اور دونوں فریقوں کے درمیان سرحدی مسائل پر 24 دور اور ماہر گروپ کی دس دورکی میٹنگیں ہوچکی ہیں۔ یہ مذاکرات 1984 میں سرحدی تنازعات کے حل کے لیے رہنما اصولوں کے مشترکہ دستاویزات اور 1988 کی بھوٹان چین سرحد پر امن، استحکام اور وجود برقرار رکھنے کے معاہدے کی روشنی میں ہورہے ہیں۔ریلیز کے مطابق رواں سال اپریل میں کنمنگ میں ایکسپرٹ گروپ کی 10 ویں میٹنگ کے دوران ، دونوں فریق اس تین مرحلوں پر مشتمل روڈ میپ پر رضامند ہوئے تھے جس سے سرحدی تنازعہ کے تعلق سے جاری بات چیت کا عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ بھوٹان کی وزارت خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس روڈ میپ کا خوشگوار، باہمی افہام و تفہیم کے جذبے سے نفاذبھوٹان اور چین کے درمیان سرحدی مسئلے کادونوں فریقوں کو قابل قبول حل کامیابی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔