دبئی ، 15 اکتوبر: کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن آئی پی ایل کا فائنل چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف یہاں کھیلنے کے بعد آج عمان روانہ ہوں گے ، جہاں وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائی مرھلے کے لئے بنگلہ دیش ٹیم میں شامل ہوں گے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ایک افسر نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی ہے۔ قبل ازیں ، بی سی بی نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ دوسرے کوالیفائر میچ کے بعد شکیب کے آئی پی ایل کے فائنل میں شرکت لینے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔بی سی بی کے کرکٹ آپریشن آفیسر نے ایک بیان میں کہا ، "منصوبہ یہ ہے کہ شکیب آئی پی ایل فائنل کے فوراً بعد بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے ، کیونکہ 17 اکتوبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہمارا اہم کوالیفائنگ میچ ہے۔” ” (یو این آئی)