• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سوڈان میں سیاسی بحران، فوج کے حق میں مظاہرے

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-17
Reading Time: 1min read
A A
0
سوڈان میں سیاسی بحران، فوج کے حق میں مظاہرے

سوڈان میں سیاسی بحران، فوج کے حق میں مظاہرے

FacebookTwitterWhatsapp

خارطوم:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہفتے کے روز صدارتی محل کے سامنے ہزاروں افراد نے فوج کے حق میں مظاہرہ کیا ہے سوڈان کی عبوری حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ وہ ‘بھوک کی حکومت مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ سوڈان میں 2019ء میں سابق مطلق العنان صدرعمرالبشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے فوج اور مختلف سویلین گروپوں پر مشتمل حکومت ملک کا نظم ونسق چلا رہی ہے لیکن ان کے درمیان بہت سے امور پرشدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔اس وقت اس کو گذشتہ دوسال کے دوران میں سب سے بڑے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ گذشتہ ماہ ستمبر میں عمرالبشیر کے وفادارفوجیوں نے حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کی تھی۔اس کے بعد فوجی رہنما آزادی اور تبدیلی کی قوتوں (فورسزآف فریڈم اینڈ چینج،ایف ایف سی) پر مشتمل اتحاد اوراس کی سویلین کابینہ سے اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔تاہم سویلین رہ نماؤں نے فوجی قیادت پراقتدار پر قبضہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ ایف ایف سی میں شامل ایک فوجی اتحادی دھڑے بشمول بشیر کے خلاف بغاوت کرنے والے مسلح گروپوں نے ہفتے کے روز احتجاجی مظاہرے کی اپیل کی تھی۔ ریاست خرطوم کے گورنر ایمن خالد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں مظاہرے سے قبل ایک نامعلوم مسلح گروپ کے ارکان نے سرکاری عمارتوں کے اردگرد رکھی حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی تھیں اور پولیس اور سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں کواپنے کام پر جانے سے روک دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سول اور فوجی قیادت کے درمیان تنازع کی جڑانصاف، فوج کی تشکیل نو اور سابق بشیرحکومت کے مالیاتی نظم ونسق کے خاتمے سے متعلق امور ہیں۔ سوڈان کے نگران وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے جمعہ کو ایک تقریرمیں بحران سے نکلنے کا لائحہ عمل پیش کیا تھا اورخبردارکیا تھاکہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ملک کا مستقبل داؤپرلگ جائے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page