• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نیپال میں سیلاب اور تودہ گرنے سے 48 لوگوں کی موت

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-20
Reading Time: 1min read
A A
0
نیپال میں سیلاب اور تودہ گرنے سے 48 لوگوں کی موت

نیپال میں سیلاب اور تودہ گرنے سے 48 لوگوں کی موت

FacebookTwitterWhatsapp

کاٹھمنڈو، 20/اکتوبر: نیپال میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بے موسم بارش کے بعد آئے سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات سے کم سے کم 48 لوگوں کی موت ہوگئی اور 31 افراد لاپتا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق موسم برسات دو ہفتے قبل ہی ختم ہوگیا تھا اور اس بے موسم کی بارش سے ندیوں اور آبی ذخائر میں آبی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان فنندر منی پوکھریل نے بتایا کہ 48 افراد کی ہلاکت اور 31 افراد کے لاپتا ہونے کے علاوہ 23 لوگ بدھ تک بارش کے سبب پیش آئے حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں ہوئی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ ان واقعات میں 20 مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ میں کھڑی دھان کی فصل برباد ہوگئی ہے۔ ملک کے 77 اضلاع میں سے 20ضلعے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ابھی تک ہوئے جان ومال کے نقصان کااندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق الام ضلع میں سب سے زیادہ گیارہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مغربی نیپال کے سدور مغرب میں دوتی ضلع میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اسی صوبہ کے بجہانگ ضلع میں 23 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بیشتر واقعات مشرقی اور مغربی حصوں میں پیش آئے ہیں۔ جمعرات سے موسمی بارش میں کمی کے آثار ہیں۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page