• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دہلی کانگریس نے ‘انٹیک کے نئے عہدیداروں کی تقرری کا کیا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-26
Reading Time: 1min read
A A
0
دہلی کانگریس نے 'انٹیک کے نئے عہدیداروں کی تقرری کا کیا اعلان

دہلی کانگریس نے 'انٹیک کے نئے عہدیداروں کی تقرری کا کیا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

دہلی حکومت کی سابق وزیر پروفیسر کرن والیا اور سابق رکن اسمبلی ہری شنکر گپتا نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی دفتر راجیو بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں دہلی ریاستی کانگریس کے صدر انل چودھری کے ذریعہ اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دہلی انچارج شکتی سنگھ گوہل کی صلاح پر دہلی اسٹیٹ انڈین نیشنل ٹیچرس کانگریس (انٹیک) کے نئے عہدیداروں کی تقرری کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں انٹیک کے نو تقرر چیئرمین پروفیسر پنکج کمار گرگ سمیت کنوینر ایم رامانندا سنگھ، ڈاکٹر پردیپ کمار، ڈاکٹر پردیپ کمار شرما، جنرل سکریٹری پروفیسر رتنیش رنجن سکسینہ، ڈاکٹر وی راجیالکشمی، شفیق العالم، ڈاکٹر ناگیندر شرما اور ڈاکٹر منوج ورشانے بھی موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر کرن والیا نے کہا کہ ‘انٹیک خصوصاً نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے سے پیدا مسائل، پرانی پنشن اسکیم کو پھر سے نافذ کرنے، فزیکل ایجوکیشن کے عہدوں کو تعلیمی روسٹر میں شامل کرنے اور دہلی حکومت کے ذریعہ 12 کالجوں کو مالی گرانٹ مستقل طور پر دینے کو لے کر پرعزم ہے انھوں نے مزید کہا کہ ‘انٹیک 100 فیصد دہلی حکومت کے ذریعہ گرانٹ والے کالجوں کو گرانٹ جاری کرنے اور اپنے تعلیمی و غیر تعلیمی ملازمین کو بلا رخنہ تنخواہ/پنشن کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی گرانٹ کی رقم ان بارہ کالجوں کو مستقل طور سے مہیا کرائی جائےاس موقع پر ہری شنکر گپتا نے کہا کہ ‘دہلی یونیورسٹی کے ذریعہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت لائی جا رہی خود کے ذریعہ سے آن لائن علم حاصل کرنے کے نصابوں اور اکیڈمک کریڈٹس بینک میں رجسٹرڈ اداروں کے ذریعہ منعقد آن لائن نصابوں کو نافذ کرنے کی کوشش کی انٹیک مخالفت کرتا ہے، کیونکہ کلاس روم تعلیم کو آن لائن ایجوکیشن میں رپلیس نہیں کیا جا سکتا اور آن لائن تعلیم سے تعلیمی سطح میں زبردست گراوٹ آئے گی۔پنکج کمار گرگ نے کہا کہ ”ان ضابطوں سے کالجوں میں بھی کافی ورک لوڈ گھٹے گا جس سے دہلی یونیورسٹی میں مختلف کالجوں میں کام کر رہے 4500 سے زیادہ اساتذہ کی ملازمت خطرے میں پڑ جائے گی۔ کلاس روم میں دی جانے والی تعلیم کی اپنی اہمیت ہے اور طلبا کے ذریعہ یکسر ایک دوسرے اور اساتذہ کے ساتھ غور و خوض سے سبجیکٹ کی سمجھ زیادہ بہتر اور طویل مدت کے لیے بنتی ہے۔ گزشتہ دس سالوں سے دہلی یونیورسٹی کے کالجوں میں 4500 سے زیادہ ایڈہاک اساتذہ مستقل ہونے کے انتظار میں طلبا کو پڑھا رہے ہیں۔ ان اساتذہ میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔”

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page