دبئی،30 اکتوبر:ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان سے ملی 10 وکٹ سے ہار کے بعد ہندوستانی تیز گیندباز محمد شمیع کی ٹرولنگ کرنے والے لوگوں کو آئنہ دکھایا ہے۔وراٹ نے کہا،’’مذہب کے سلسلے میں کسی پر حملہ کرنا بےحد مایوس کن ہے۔ہماری توجہ باہر کے ڈرامے پر نہیں ہے۔ ہم پوری طرح سے میچ پر فوکس کررہے ہیں۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اپنی پہچان چھپاکر اس طرح کی حرکت کرتے ہیں اور آج کے وقت میں یہ عام ہوگیا ہے،لیکن ہم اپنے ڈریسنگ روم میں ماحول کو صحیح رکھتے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں کو ساتھ رکھتے ہیں۔‘‘کپتان نے کہا،’’اس سلسلے میں اہم ایک گروپ کے طورپر سمجھتے ہیں کہ ہمیں کیسے ایک ساتھ رہنا ہے۔ہمیں اپنی طاقت پر کیسے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔باہر لوگ جو سوچتے ہیں اس کا ہمارے گروپ کے اندر کوئی قیمت نہیں ہے۔ہم اس پر کبھی توجہ نہیں دیتے،کیونکہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ بین الاقوامی سطح پر میدان پر کام کرنے کےلئے کیا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ (یواین آئی)