• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایرانی ڈرون منصوبے پر امریکانے پابندی عائد کردی

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-30
A A
0
امریکا نے ایرانی ڈرون منصوبے پر پابندی عائد کردی

امریکا نے ایرانی ڈرون منصوبے پر پابندی عائد کردی

FacebookTwitterWhatsapp

امریکا نے ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب کور (آئی آر جی سی) کے ڈرون پروگرام کوخطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ آئی آر جی ایس کی جانب سے ایران کے حمایت یافتہ لبنانی جنگجو گروپ حزب اللہ اور بحران زدہ ایتھوپیا میں استعمال کے لیے بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں(یو اے ویز) یا ڈرون فراہم کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ویلی ایڈیمو کاکہنا تھا کہ ایران کی جانب سےخطے میں یو اے ویز کا پھیلاؤ بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، ایران اور اس کے خفیہ انتہا پسند گروپ امریکی فورسز اور اس کے اتحادیوں پر حملے کے لیے یو اے ویز کا استعمال کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’محکمہ خزانہ ہمیشہ ایران سے غیر ذمہ دار رویے اور پُرتشدد عمل پر اس سے جواب طلب کرے گا‘۔جمعے کو اعلان کی گئیں نئی پابندیوں میں 4 افراد کو ہدف بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کور کے بریگیڈئر جنرل سعید آغا جانی بھی شامل ہے، جن کے بارے میں امریکا نے کہا وہ بیرون ملک ایرواسپیس کی یو اے وی کی کارروائیاں دیکھتے ہیں۔محکمہ خزانہ کے اقدامات میں مزید دو کمپنیوں کو ہدف بنایا گیا ہے جن میں کیمیا پارٹ سیوان کارپوریشن اور اوجے پرویش مادو نفر کارپوریشن شامل ہے، جو امریکا کے مطابق اس پروگرام کے لیے مرکبات اور دیگر سہولیات فراہم کرتا ہے۔محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے تحت متعلقہ افراد کو امریکی حدود میں جائیداد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی جبکہ امریکیوں کو بھی ان افراد سے لین دین کرنے سے منع کیا گیا ہے اور ان کی جائیداد منجمند کردی گئی۔یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا تھا کہ برسلز میں ایران اور عالمی طاقتیں 2015 کے جوہری معاہدے میں واپس آنے کا راستہ تلاش کر رہی ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ویانا میں مذاکرات بحال کرنے لیے جلد از جلد تاریخ پر اتفاق ہوسکے۔ایران کے سرکردہ مذاکرات کار نے رواں ہفتے برسلز میں مذاکرات کے بعد کہا تھا کہ نومبر کے آخر میں ویانا میں مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹینو کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والے مذاکرات ’مفید‘ اور ’معاون‘ تھے، جہاں ویانا مذاکرات کی بحالی کا راستہ نکالا گیا۔معمول کی بریفنگ میں پیٹر اسٹینو کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ان میں ایران اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شامل دستخط کنندگان شامل ہیں، جو ایک تاریخ مقرر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد ویانا مذاکرات بحال کیے جاسکیں‘۔اپریل میں تہران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے میں واپس آنے کے لیے گفتگو کا آغاز ہوا تھا، جس سے تین سال قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دستبردار ہوگئے تھے اور ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھی۔امریکا کے اس عمل سے ناصرف ایران کی معیشت بلکہ ایرانی تیل کی برآمدات بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔لیکن مذاکرات رواں برس جون میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے اور اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ ویانا میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر ابراہیم رئیسی سخت رویہ اپنائیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page