شارجہ، یکم نومبر:سلامی بلے باز جوس بٹلر (ناٹ آؤٹ 101) کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پیر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے مقابلے میں سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ پر 163 رنز کا مضبوط اسکور بنایا اور آخری پانچ اوورز میں سری لنکا کو 19 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ انگلینڈ نے لگاتار چوتھی جیت حاصل کی اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ آخری چار میں جگہ بنالی۔ دوسری جانب سری لنکا کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس شکست کے ساتھ ہی اس کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔ (یو این آئی)