دبئی: ہندوستان کے خلاف مضبوط جیت نے نیوزی لینڈ کو گروپ 2 سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بننے کے لئے بہتر پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ ان کے آنے والے میچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پاکستان کے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہار کے فرق کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ نیچے آ گیا ہے، جس سے سیمی فائنل میں ان کا راستہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہے۔دوسرے سیمی فائنل مقام کے لئے دعویداری پیش کررہی تین ٹیموں افغانستان، نیوزی لینڈ اور ہندوستان کی برابری پر ایک نظر:نیوزی لینڈ: 14.3 اوورز میں ہندوستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کا تعاقب کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ بڑھ کر 0.765 ہو گیا ہے۔ اگر وہ اپنے باقی تمام میچ جیت لیتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اپنے آخری تین میچوں میں ان کا سب سے مشکل مقابلہ افغانستان کے خلاف ہوگا جہاں شکست ان کے لیے مشکلات میں اضافہ کرے گی اور تو اور آئندہ تین میچوں کا شیڈول بھی آسان نہیں ہو نے والا – انہیں ایک دن کے وقفے کے ساتھ تین مختلف گراؤنڈز پر دن کے میچ کھیلنے ہیں۔ 3 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف دبئی میں، 5 نومبر کو نمیبیا کے خلاف شارجہ میں اور 7 نومبر کو افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں میں۔افغانستان: افغانستان نے نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا نیٹ رن ریٹ 3.097 تک پہنچ گیا ہے۔ ان کے بقیہ دو میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی شکل میں دو بڑی ٹیموں کے خلاف ہیں۔ اگر وہ دونوں میچ جیت جاتے ہیں تو وہ کوالیفائی کر لیں گے۔ اگر وہ ہندوستان سے ہارتے ہیں اور نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہیں تو بات رن ریٹ پر آجائے گی۔ وہ اپنے شیڈول سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں – انہوں نے ابوظہبی میں نمیبیا کو شکست دی، اور ان کے آخری دو میچ اسی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ہندوستان : نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی شکست کے باوجود، ہندوستان کے پاس اب اپنے باقی تین میچ جیتنے کا صرف ایک موقع ہے۔ساتھ ہی ساتھ اسے امید کرنی ہوگی کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کم از کم ایک میچ ہار جائیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بات نیٹ رن ریٹ پرآجائے گی لیکن اس معاملے میں بھی ہندوستان اس وقت کافی پیچھے ہے۔ (یو این آئی)