سرینگر:چھ سال کے دوران بھارت کو طاقتور ملک کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے لانے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نے مجلس عاملہ کی میٹنگ کاابتداء کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چھ برسوں کے دوران تاریخی نوعیت کے فیصلے کئے گئے جس سے ملک کے عوام میں اطمنان کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب دنیامیںبھارت کی بات پر نہ صرف توجہ دی جارہی ہے بلکہ ا سے اہمیت کاحامل بھی سمجھاجاتاہے 370کے خاتمے کے بعد جموںو کشمیر نہ صرف ترقی کی راہ پرگامزن ہے سیاح سیرو تفریح کے لئے واردکشمیرہورہے ہیں نوجوانوں کی سوچ بدل گئی اب وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں شراکت داری کے راہ پرگامزن ہے حالات بدل گئے اور واقعات میں خود بخود تبدیلی آ گئی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کی ابتداء پرہوتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ 2014سے اب تک حکومت نے تاریخی نوعیت کے اقدامات اٹھائے اور ان فیصلوں سے دنیا میں بھارت کے وقار میں اضافہ ہو اور ملک کے عوام میںاطمنان کی لہردوڑ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکام مندرکی تعمیرہویاتین طلاق پرپابندی جموں وکشمیرکاخصوصی درجہ واپس لیناہویاسی اے اے کونافز کرنابھارتیہ جنتا پارٹی نے وہ کام کرکے دکھایا جو انگریزوں سے آزادی ملنے کے بعد ملک کے عوام کی سب سے بڑی تمناتھی ۔انہوںنے کہا کہ پچھلے چھ برسوں کے دوران ملک کوایک طاقتورملک کی حیثیت سے اُبھرکر لانے سے نریندر مودی والی سرکار نے انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں سرجیکل سٹرائیک ہو یابالاکوٹ پرفضائی حملہ مشرقی لداخ میں چینی لبریشن آرمی سے نمٹناہوسرکارنے ہرایک مشکل گڑی میں صحیح فیصلے لیتے ہوئے ملک کی سلامتی خود مختاری کوتحفظ فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیااور یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں بھارت کی بات کوبین الاقوامی سطح پرنہ صرف توجہ سے سناجاتاہے بلکہ ا سے اہمیت کاحامل بھی قراردیاجاتاہے ۔جے پی نڈا نے جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے فیصلے کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے کے بعدجموں کشمیرنہ صرف ترقی کی راہ پرگامزن ہے بلکہ اب سیاحتی شعبے کوجس بڑے پیمانے پرفروغ مل رہاہے ملکی غیرملکی سیاح وارد کشمیرہورہے ہیں وہ اس بات کی عکاسی ہے کہ خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد حالات میںکافی بہتری آئی ہے اب نہ توکہی سنگبازی ہورہی ہے اور نہ ہڑتالوں کے کلنڈرجاری ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں وزیرداخلہ جموںو کشمیرکے دورہ سے واپس لوٹے ہے جسکے دوران انہوںنے نو جوانوں کے ساھ ملاقات کی نوجوان اب ملک کی تعمیر وترقی میں شراکت داری کی طرف گامزن ہیں جموںو کشمیرکے حالات تیزی کے ساتھ بدل گئے آج نوجوان اپنے مستقبل کونابناک بنانے اور ملک کو جموںو کشمیر سمیت ترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غو رکررہاہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے خود مختاری سلامتی کواولین ترجیح دینے کے اپنے موقف پرچٹان کی طرح قائم ہے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کے اپنے ارادے پربھی قائم ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی سربراہی میں ملک جس تیزی کے ساتھ آگے بڑ ھ رہاہے اور ملک کے عوام نے جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی کوتعاون فراہم کیاہے وہ مستقبل میں جاری رہے گا تاکہ جن چندمشکلات کاملک کواب سامناہے ان سے چھٹکارا مل سکے ۔