دبئی، 10 نومبر:ڈیرل مشیل کی 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 72 رن کی شاندار نصف سنچری کی بدولتنیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا بدلہ لے کر بدھ کو پانچ وکٹوں سے جیت حاصل کرکے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے خطابی مقابلہ میں داخلہ حاصل کرلیا۔انگلینڈ نے آل راؤنڈر معین علی کے ناقابل شکست 51 رنز کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن نیوزی لینڈ نے مین آف دی میچ بنے مشیل کی شاندار اننگز کی بدولت 19 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 167 رنز بنا کر میچ کو اختتام میں جاتے جاتے یکطرہ بنادیا۔ مشیل نے 47 گیندوں پرچار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 72 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ (یو این آئی)