ایڈیلیڈ، 10 نومبر:خواتین کی بگ بیش لیگ میں بدھ کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سڈنی سکسرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ سڈنی سکسرز نے بھارت کی شیفالی ورما کے ناٹ آؤٹ 53 رنز کی مدد سے 20 اوورز میں 142 رنز بنائے لیکن ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے کیٹی میک کے ناٹ آؤٹ67 رنز کی بدولت آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اسٹرائیکرز نے 18.4 اوور میں دو وکٹ پر 148 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔پہلے ہی اوور میں ڈین وین نیکرک کا وکٹ صفر پر کھونے کے بعد میک اور لورا وولفارٹ (33) نے ایڈیلیڈ کی اننگز کو سنبھالا اوردوسری وکٹ کے لیے 79 رنز جوڑے۔ ولفارٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ٹالیا میک گراتھ (40 ناٹ آؤٹ) نے میک کابھرپور ساتھ دیا اور ناٹ آؤٹ 64 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ سڈنی کی جانب سے میٹلن براؤن واحد کامیاب بالر رہیں۔اس سے قبل ایلیس پیری (24) اور الیسا ہیلی (13) کی تجربہ کار جوڑی نے چار اوورز میں 29 رنز جوڑ کر سڈنی کو ہموار آغاز دلانے کی کوشش کی۔ لیکن اس کے بعد ڈارسی براؤن نے دو وکٹیں لے کر سڈنی کو زبردست جھٹکا دیا۔ انہوں نے ہیلی کے کیچ آؤٹ ہونے کے بعدایشلے گارڈنر کو صفر پر بولڈ کیا۔ پیری رن آؤٹ ہوئین۔ پاور پلے کے آخری اوور میں سڈنی کا اسکور 38 رن پر تین تھا۔لیکن پھر نکول بولٹن (34) اور شیفالی نے ذمہ داری سنبھالی اور 12 اوور میں 84 رنز جوڑے۔ شیفالی نے اپنی 43 گیندوں کی 53 رن کی اننگز کے دوران چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ حالانکہ اس عرصے میں اسے دو آسان زندگی کے عطیات میں بھی ملیں۔یہ بی بی ایل میں شیفالی کی دوسری نصف سنچری تھی جب کہ یہ پہلا موقع تھا جب وہ مڈل آرڈر میں کھیل رہی تھیں۔دن کے دوسرے میچ میں، سوفی ڈیوائن کے آل راؤنڈر کھیل (35 ناٹ آؤٹ اور دو وکٹیں) کی مدد سے پرتھ اسکارچرز نے میلبورن اسٹارز کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ میلبورن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر محض 97 رنز بنا سکی۔ جواب میں پرتھ نے یہ اسکور بغیر کوئی وکٹ کھوئے 10.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ڈیوائن کے علاوہ بیتھ مونی نے پرتھ کی جانب سے ناٹ آؤٹ 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ گیندوں کے لحاظ سےبی بی ایل میں کسی بھی ٹیم کی مشترکہ دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ (یو این آئی)