بارسلونا// دنیا کے مشہور فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹاپ ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا 30 جون کی ڈیڈ لائن سے پہلے لیونل میسی کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میسی کا بارسلونا کے ساتھ 20 سالہ پرانا رشتہ ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ اب میسی کسی دوسرے کلب کے ساتھ کھیلنے کے لئے آزاد ہیں۔میسی ابھی بھی بارسلونا ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ لیکن آخری تاریخ سے پہلے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ میسی اس مدت کے بعد پہلی بار اس کلب میں پیپر کے مطابق شامل نہیں ہوں گے۔ 34 سالہ میسی نے گذشتہ سال بارسلونا کلب چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ لیکن کلب انہیں چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔