ڈھاکہ، 19 نومبر:حسن علی (22 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جمعہ کو مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 127 کے معمولی اسکور پر روک دیا۔تیز گیندباز حسن علی نے چار اوورز میں 22 رنز کے عوض تین وکٹ، محمد وسیم نے 24 رن پر دو، محمد نواز 27 رن دے کرایک اور شاداب خان نے 20 رن پر ایک وکٹ لے کر بنگلہ دیش کو 127 رن پرروک دیا۔میزبان بنگلہ دیش کی جانب سے عفیف حسین نے 34 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے ، مہدی حسن نے 20 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 30 اور نورالحسن نے 22 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 28 رن بنائے ۔ تسکین احمد نے صرف تین گیندوں پر ایک چھکا کی مدد سے ناٹ آوٹ آٹھ رنوں کا تعاون دیا۔یواین آئی