نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم جاری ہے اور ویکسین لینے والوں کی تعداد 117 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 33 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 116 کروڑ 87 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔پیر کو یہاں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 لاکھ 99 ہزار337 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 116 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار 385 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12,510 کووڈ مریض صحت مند ہوئے، جس سے اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 547 لوگ ہلاکت خیز کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.31 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 8,488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں ایک لاکھ 18 ہزار 443 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کل کیسز کا 0.34 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 1.08 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 7 لاکھ 83 ہزار 567 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 63 کروڑ 25 لاکھ 24 ہزار 259 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 12,510 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,39,34,547 ہوگئی۔نتیجہ کے طور پر ہندستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.31 فی صد ہے۔مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت لگاتار 148 دنوں سے قائم ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,488 نئے معاملات سامنے آئے۔اس وقت مریضوں کی تعداد 1,18,443 ہے ۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.34 فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔ٹیسٹنگ کی صلاحیت نے ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 7,83,567 ٹیسٹ کئے گئے۔ ہندستان میں اب تک مجموعی طور پر 63.25 کروڑ سے زیادہ ( 63,25,24,259 ) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 0.93 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 59 دنوں سے 2 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح گزشتہ 49 دن سے لگاتار 2 فیصد سے نیچے رہی۔ جبکہ اب یہ لگاتار 84 دنوں سے 3فیصد سے نیچے ہے۔