نئی دہلی:کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) کے لیے ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے 8 دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونے کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔سمجھا جاتا ہے کہ ٹیم ممبئی سے پرواز کر ے گی، جہاں وہ 3 سے 7 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ ایک مکمل دورہ ہے۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں اور تیسرا و آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 11 جنوری کو پارل میں ہوگا، کیپ ٹاون میں 14 جنوری کو دوسراور 16 جنوری کو تیسرامیچ کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 19 اور 21 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہی ٹی-20 سیریز کے پہلے دومیچ کھیلیں جائیں گے، جبکہ آخری دومیچ پارل میں بالترتیب 23 اور 26 جنوری کو ہوں گے۔ (یو این آئی)