• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکومت شہید کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دے: راہل

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-04
Reading Time: 1min read
A A
0
ہتک عزت کیس: گجرات ہائی کورٹ نے راہول گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو خارج کر دیا

ہتک عزت کیس: گجرات ہائی کورٹ نے راہول گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو خارج کر دیا

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کسانوں کی تحریک کے دوران سات سو کسان شہید ہو چکے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خود زرعی قانون کو واپس لیتے ہوئے اس قانون کو نافذ کرنے سے معافی مانگی تھی اس لئے انہیں شہید کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا چاہئے۔مسٹر راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی معافی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ انہوں نے قبول کیا ہے کہ انہوں نے زرعی قوانین کو نافذ کرنے میں غلطی کی ہے اور اس غلطی کی وجہ سے کسانوں کو شہادت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتراف کے بعد وہ کسانوں کی مالی مدد کریں اور اگر وہ مارے گئے کسانوں کی فہرست چاہتے ہیں تو انہیں فراہم کر دی جائے گی۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ماضی قریب میں پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران مارے گئے کسانوں کو مالی امداد دینے کے سوال پر حکومت نے کہا کہ اس کے پاس شہید کسانوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، اس لیے معاوضہ نہیں دیا جا سکتا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو مالی امداد دے اور اس کے لیے انہیں شہید کسانوں کی فہرست دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسانیت کی بنیاد پر شہید کسانوں کی فہرست تیار کی ہے اور 403 خاندانوں کو مالی امداد اور 152 کو نوکریاں دی ہیں۔ پنجاب حکومت کے پاس 500 شہید کسانوں کی فہرست موجود ہے اور اگر مرکزی حکومت اس فہرست کی بنیاد پر کسانوں کو معاوضہ دینا چاہتی ہے تو انہیں یہ فہرست فراہم کی جا سکتی ہے اور مرکز کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو اس بنیاد پر معاوضہ دے۔ مرکزی حکومت کو بھی ایسا ہی قدم اٹھانا چاہئے اور اس فہرست کا استعمال کرتے ہوئے 700 لوگوں کو معاوضہ دینا چاہئے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کے پاس اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ کورونا کی وجہ سے کتنے لوگ مرے اور کسانوں کی تحریک کے دوران کتنے کسان شہید ہوئے۔ حکومت نے پارلیمنٹ میں اسے قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پیسے ملیں اور اگر حکومت چاہتی ہے تو ان سے فہرست لے کر سات سو لوگوں کو معاوضہ ادا کرے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.