دبئی: آسٹریلیائی سلامی بلےباز ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے تیزگیند باز ٹم ساؤتھی اور پاکستا کے سلامی بلے باز عابد علی کو نومبر کے مہینے کے ’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ‘ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈینز کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کے ساتھ پاکستانی اسپنر انعم امین اور بنگلہ دیشی اسپنر ناہیدہ اختر ’پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ ہیلی کو دوسری بار نامزد کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وارنر نے حال ہی میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی بارٹی 20 ورلڈ کپ جیتانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جبکہ ٹم ساؤتھی نے بھی ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد اپنے ہندوستانی دورے پر بھی اپنی کارکردگی سے کافی متاثرکیا تھا ۔ دوسری جانب عابد علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے تقریباً 50 کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔ موجودہ بنگلہ دیش کے دورے پر پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے اپنی بلے بازی کے بل بوتے پر پاکستان کو جیت دلائی ۔ (یو این آئی)