• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملالہ کا افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے امریکی حمایت کا مطالبہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-08
A A
0
ملالہ کا افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے امریکی حمایت کا مطالبہ

ملالہ کا افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے امریکی حمایت کا مطالبہ

FacebookTwitterWhatsapp

واشنگٹن: انسانی حقوق کی کارکن اور نوبل امن انعام یافتہ افغانستان کی ملالہ یوسفزئی نے ملک میں خواتین کی تعلیم کے لیے امریکی حمایت پر زور دیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے پیر کو یہاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی اور افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے حمایت کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی نہیں ہے اور انہیں سیکھنا منع ہے۔ملالہ نے بلنکن کو ایک 15 سالہ افغان لڑکی کا خط دیا جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کیا گیا ہے ۔ سوتودا نامی اس لڑکی نے اپنے خط میں لکھا ’’یہ سبھی افغان لڑکیوں کا پیغام ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا دیکھنا چاہتے ہیں جہاں تمام لڑکیوں کو محفوظ اور معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ جب تک یہاں لڑکیوں کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، ان کا مستقبل تاریک ہی رہے گا‘‘۔خط میں لکھا گیا ہے کہ خواتین کی تعلیم امن و سلامتی کے لیے ایک طاقتور ہتھیار ہے اور اگر لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم نہ ملی تو افغانستان کو بھی نقصان پہنچے گا۔ملالہ نے کہا’’امریکہ اقوام متحدہ کے ساتھ فوری کارروائی کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ افغانستان میں لڑکیوں کو جلد از جلد سکول جانے کی اجازت دی جائے‘‘۔مسٹر بلنکن نے ملالہ یوسف زئی کو دنیا بھر کی لڑکیوں اور خواتین کے لیے ایک تحریک قرار دیا اور ان کے کاموں کی ستائش کی۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سیکنڈری اسکول صرف لڑکوں کے لیے کھولے گئے ہیں اور جس میں مردوں کو ہی پڑھانے کی اجازت ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page