ممبئی:ہندوستان کے نئے ون ڈے کپتان روہت شرما چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔روہت کے باہر جانے کے بعد، ان کی جگہ گجرات کے بلے باز پریانک پنچال کو شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی سیریز میں انڈیا اے کی کپتانی کی تھی۔ بی سی سی آئی نے انہیں اس سلسلے میں جانکاری بھی دے دی ہے۔ نائب کپتان کے لیے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔روہت کو یہ چوٹ ممبئی میں کوارنٹین میں جانے سے پہلے نیٹ سیشن میں لگی ہے۔ یہیں سے ٹیم انڈیا آئندہ ہفتہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگی۔روہت کے ٹیم میں نہ ہونے سے ہندوستانی ٹیم کی ٹسٹ تیاریوں کو بھی دھچکا لگے گا کیونکہ وہ 2021 میں ان کے بہترین بلے باز ہیں۔ کم از کم 10اننگز میں کھیلنے والے ہندوستانی بلے بازوں میں روہت اور رشبھ پنت ہی ہیں جن کا اوسط 40 سے زیادہ کا رہا ہے ۔