• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مجیٹھیا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں: چنی

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-24
Reading Time: 1min read
A A
0
مجیٹھیا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں: چنی

مجیٹھیا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں: چنی

FacebookTwitterWhatsapp

لدھیانہ:پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ اکالی دل کے رہنما بکرم مجیٹھیا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ہی اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ پنجاب مخالف طاقتیں ریاست کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں۔ مجیٹھیا کے خلاف مقدمہ کے درج ہونے کے بعد بے ادبی اور بم دھماکوں کے واقعات ہو رہے ہیں۔ پولیس حالیہ واقعات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ صرف ایک کیس نے مجیٹھیا کو روپوش ہونے پر مجبور کیا ہے۔ اگر اکالی لیڈر نے کچھ غلط نہیں کیا ہے تو انھیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل اور بکرم مجیٹھیا کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے پرانی پارٹی اکالی دل کی عظیم وراثت کو داغدار کیا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ اور بے ادبی کے واقعات میں ملوث ہو کر اکالی دل کا نام بدنام کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے منشیات کیس میں مجیٹھیا سے معافی مانگی تھی۔ مسٹر کیجریوال نے پچھلے الیکشن میں اکالی لیڈر پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر ووٹ مانگے تھے۔ اب اے اے پی کے سربراہ بھگونت سنگھ مان اور دیگر اے اے پی کے رہنماؤں کو منشیات کے اسمگلر مجیٹھیا کی حمایت کرنے پر ریاست کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے، جنہوں نے منشیات کے کاروبار کا سرغنہ بن کر پنجاب کے نوجوانوں کو برباد کر دیا ہے۔ ریاست میں منشیات فروشی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام پنجاب دشمن قوتوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ریلی کے بعد مسٹر چنی نے مُلا ں پور داکھہ میں عظیم شہید کرتار سنگھ سرابھا کے نام پر بس اسٹینڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ملاں پور ڈھاکہ کو سب ڈویژن، لتالہ کے لیے آئی ٹی آئی، سدھون بٹ میں گورنمنٹ ڈگری کالج اور حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے عوام سے آئندہ انتخابات میں کیپٹن سندیپ سندھو کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن ہارنے کے باوجود انہوں نے داکھہ اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بھارت بھوشن آشو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے صرف تین مہینوں میں مفاد عامہ میں ایسے فیصلے کیے ہیں جو پچھلے ساڑھے چار سالوں میں نہیں کیے گئے۔ انہوں نے حلقے کی ترقی میں کیپٹن سندیپ سندھو کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ پنجاب دشمن قوتیں ریاست کے امن اور سالمیت کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.