جنیوا،: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ہلاکت خیز عالمی وباکورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کردیا۔ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ آج جشن منا کر کل غم منانے سےبہتر ہے کہ ہم کل ہی جشن منائیں، شواہد موجود ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا تھا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں، اومیکرون ویرینٹ ہم سبھی کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔