• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خواتین متحد ہوکر یوپی کی سیاست کوبدلیں:پرینکا

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-30
Reading Time: 1min read
A A
0
حکومت یوکرین میں پھنسے طلباء کو بچانے کے منصوبے کا اشتراک کرے: راہل-پرینکا

حکومت یوکرین میں پھنسے طلباء کو بچانے کے منصوبے کا اشتراک کرے: راہل-پرینکا

FacebookTwitterWhatsapp

فیروز آباد: اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی انتخابی مہم کو تقویت دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کہا کہ ریاست کی خواتین کو متحد ہوکر سیاست کو بدلنے کی کوشش کریں ‘لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں‘، شکتی سنواد پروگرام میں پرینکا نے کہا ’’آج کل کی جوسیاست چل رہی ہے کہ وعدہ کیا اورپورانہیں کیا، مذہب کی بنیاد پر سیاست کرلی، ذات کی بنیادپر ووٹ مانگ لیا اس کے بعد آپ کے لئے کوئی کام نہیں کیا، اس لئے میں چاہتی ہوں کہ خواتین سمجھیں کہ کس طرح کی سیاست ہورہی ہے اوراسے بدلنے کی طاقت آپ سب میں ہے، اس لئے ہم نے جو منشوربنایا ہے، اس میں موبائیل اور اسکوٹی صرف ذریعہ ہے، خواتین کو محفوظ رکھنے اوربااختیار بنانے کے لئے۔ ہم نے بہت سے اعلان کئے ہیں، جن کو پوراکرنے کا ہم وعدہ کرتے ہیں۔ ہمارا ایک گارنٹی کارڈ بھی ہے، جو گھر گھر تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا، "خواتین کو ہم پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔ یہ خواتین کا حق ہے کہ حکومت ان کے لیے روزگار کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے۔ خواتین کھیلوں میں بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہیں، اگر انہیں تمام سہولیات مل جائیں تو وہ بہت اچھا کر سکتی ہیں۔ ہم ایک مکمل قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، جس میں ہم بھرتی، روزگار دینے کا اپنا روڈ میپ بتائیں گے۔ اتر پردیش میں بہت ساری آسامیاں ہیں، جنہیں پُر نہیں کیا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینا ہماری بڑی پہل ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا، "جب سے ہم نے لڑکیوں کا مسئلہ اٹھایا، دوسری پارٹیاں بھی جاگ اٹھی ہیں کہ آدھی آبادی خواتین کی ہے۔ اچانک مودی جی نے پہلی بار صرف خواتین کی ریلی کی، اکھلیش جی نے خواتین کے لیے اعلانات کئے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ خواتین میں بہت بڑی طاقت ہے، جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم اتر پردیش میں انقلاب لاتے ہیں تو میں دعویٰ کر سکتی ہوں کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی لوگ اس سے انکار نہیں کر پائیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

2026-07-02
مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

2026-07-01
قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

2026-07-01
26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page